لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اصرار خان)لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، موٹر وے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
سید عمران احمد نے بتایا کہ تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم