لاہور میں دو سگی بہنوں سے اجتماعی زیادتی ،کراچی میں لاپتہ خاتون کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اصرار خان)لاہور کے علاقے سندر میں دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ جمیلہ بی بی کی درخواست پر نامزد مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متاثرہ لڑکیوں میں 24 سالہ ثمرین اور اس کی چھوٹی بہن 18 سالہ صائمہ شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں طیب بشیر، عمیر جٹ، طیب منشاء، احمد رضاکو نامزد کیا گیا ہے، قاسم، علی اکبر وٹو اور ضیاء الرحمان بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم طیب بشیر اور طیب منشاء کی لڑکیوں سے دوستی تھی، مذکورہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دریں اثنا کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ خاتون کی لاش ہوا گوٹھ سے برآمد ہوئی ہے، خاتون چار دسمبر کو کام کرنے کی غرض سے گھر سے نکلی تھیں ،خاتون کے شوہر کی مدعیت میں ایف آئی آر اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کی گئی تھی۔
خاتون کے شوہر نے کرایہ دارخاتون کو اغواہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا،ہمارا کرایے دار سے کرایے کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔
عاصمہ خاتون عرف سونی کی لاش دس دن بعد ہوا گوٹھ سے برآمد ہوئی،متوفیہ کی عمر 65 سال، زوجہ محمد منصور بتائی گئی ہے ،پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم