پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 15 دسمبر سے ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 15 دسمبر سے ہو گا ،مہم 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا آن لائن اجلاس ہوا،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے اجلاس میں شرکت کی،ڈپٹی کمشنرز، داخلہ،صحت، تعلیم کے محکموں کے سیکرٹریز، پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے عالمی نمائندے بھی شریک ہوئے۔خواجہ عمران نذیر نے انسداد پولیو کے اہداف کی کامیابی پر تمام افسران بشمول کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز ہیلتھ اور پولیو ٹیمز کو شاباش دی۔
اجلاس میں 15 دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،خواجہ عمران نذیرنے متعلقہ حکام کو پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات کی۔
خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر بچے کو ویکسئن کے قطرے پلا نا ناگزیر ہے،مسڈ چلڈرن کی کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے۔
چیف سیکرٹری نے انسداد پولیو مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بین الصوبائی اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر موبائل آبادیوں کی ویکسینیشن کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں خامیاں دور کر کے وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب عدیل تصور نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 23۔ 3 ملین سے زائد بچوں کو ویکسئن کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ مہم میں دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر! زلزلے کے شدید جھٹکے