اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات،مضبوط عوامی سطح کے روابط پر گفتگو

Dec 13, 2025 | 19:24:PM
اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات،مضبوط عوامی سطح کے روابط پر گفتگو
کیپشن: اسحاق ڈار برطانوی ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی سطح کے روابط  پر گفتگو ہوئی،اس کے علاوہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آج برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے حوالے سے اچھی ثابت ہوئی، ملاقات باہمی تعاون کے متنوع شعبوں کا جائزہ لینے کا ایک اچھا موقع ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر! زلزلے کے شدید جھٹکے