فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے ملکی خودمختاری قائم رکھی:بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک، حوصلہ، قوانین کا احترام اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا صرف کھیلوں کی نہیں بلکہ قومی اقدار کی علامت ہیں۔
اختتامی تقریب میں بلاول بھٹو نے رواں سال مئی میں پاکستان کی دفاعی جنگ میں قوم کی اتحاد اور عزم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ نے نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی دکھائی بلکہ ملک کی خودمختاری اور عزت بھی قائم رکھی۔
لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیشنل گیمز 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ https://t.co/PitmJWLHl5
— PPP (@MediaCellPPP) December 13, 2025
انہوں نے کہا کہ یہ فتح صرف فوجی نہیں بلکہ قومی فتح تھی، جس نے عوام کے اتحاد، قومی نظم و ضبط اور محافظوں کے ساتھ قوم کے تعلق کو ظاہر کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس روح کو کلاس رومز، اسٹیڈیمز، تعلیمی اور روزمرہ زندگی میں جاری رکھنے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا وژن واضح ہونا چاہیے، ایک ایسا پاکستان جہاں ہر بچے کو ہر صوبے میں کھیل، تعلیم، صحت اور قومی خدمت کے مواقع میسر ہوں، جہاں ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جائے، نظم و ضبط کی قدر کی جائے اور اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت بنے۔
Pakistan Army wins the 35th National Games 2025. They top the medal table for the fourth consecutive edition and 29th overall! ????????✨????
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) December 13, 2025
WAPDA finished second and Navy third ???????? pic.twitter.com/7TVhISgsBL
انہوں نے تمام شرکا، میڈلسٹ اور صوبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز میں بننے والی دوستی اور سیکھے گئے اسباق مستقبل میں قوم کی ترقی اور اتحاد کی راہ ہموار کریں گے۔