عاطف اسلم کاڈھاکہ میں کنسرٹ اچانک منسوخ،بڑی وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکارعاطف اسلم کے ڈھاکہ میں آج ہونےوالے کنسرٹ کی منسوخی کی وجہ سامنے آگئی۔
عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں کنسرٹ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا’’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکا میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہے۔‘‘
نامورگلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سیکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث میری کنسرٹ میں شرکت ممکن نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:’’دھرندھر‘‘ کی ایک ہفتے میں ریکارڈ توڑ کمائی
دوسری جانب عاطف اسلم کے شائقین جو کنسرٹ کے لیے بے حد پُرجوش تھے، تقریب کی اچانک منسوخی پر شدید مایوس ہیں۔
اب یہ کنسرٹ دوبارہ کب ہوگا؟اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔