گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Dec 13, 2023 | 18:46:PM
گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) فضائی آلودگی میں کمی ہو گی، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر   میدانی  علاقوں میں موسم سرد  اور خشک  جبکہ   شمالی اضلاع میں شدید سرد اور  مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، تاہم  پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں  سموگ اور دھند چھائے رہنے   کا امکان ہے،  پنجاب کےبعض میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے   کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں موسم سرد   اور   مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر  اضلاع میں  موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود  رہنے کا امکان جبکہ صبح اور  رات کے اوقات میں  پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان  اور  صوابی میں   دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ پنجاب کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری،  گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد  رہے گا، نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،   بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں  شدید دھند اور  سموگ چھائے رہنے   کی توقع ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک جبکہ  شمال مغربی اضلاع میں   مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گوادر،چاغی،تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم  خشک   رہے گا، تاہم جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح  اور رات کے اوقات میں  دھند اور سموگ   چھائے رہنے کا امکان ہے، اسی طرح کشمیر اورگلگت بلتستان   میں  موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔