کراچی، تلاشی کیلئے روکنے پر کار سوار نے پولیس اہلکار کو کچل دیا

Dec 13, 2023 | 00:28:AM
کراچی، تلاشی کیلئے روکنے پر کار سوار نے پولیس اہلکار کو کچل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائمخانی) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران  پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے والے کار سوار کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او ڈیفنس شوکت حیات نے بتایا کہ قیوم آباد سی آر پٹہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران اہلکار نے مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکار کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔

   گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد،گیس لیکج سے ایک ہی خاندان کے 4بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور فرحان نذیر کو گرفتار کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار 30 سال بلال اور شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم جانچ کا عمل جاری ہے۔