قصور میں ظالم خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا

Dec 13, 2022 | 19:33:PM
قصور , ظالم خاوند , بیوی, قتل
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قصور ایک اور حوا کی بیٹی  خاوند کے ہاتھوں قتل ،شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، بچیوں کی شادی میں خرچ کرنے کیلئے بیوی کو خاوند سے پیسے مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ 

قصورمیں کچی آبادی شہباز روڈ میں شوہر نے  بیوی کو مبینہ طور پر خرچہ مانگنے پر گھر میں  گلہ دبا کر قتل کر دیا، 35 سالہ نسیم بی بی5 بچوں کی ماں تھی، کئی روز سے میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا، ملزم ندیم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود تھانہ اے ڈویژن پولیس کو گرفتاری دیدی،پولیس نے نسیم کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔