کراچی: پانچ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ڈاکو گرفتار

Dec 13, 2022 | 11:37:AM
کراچی: پانچ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ڈاکو گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کورنگی نورانی بستی اور قذافی ٹاؤن سے 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 550 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

گرفتار ڈاکوؤں میں عبدا لحفیظ عرف گڈو، زبیر عرف آئی سی، محمد ایوب عرف ڈان اور چن زیب عرف مچھڑ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے 5 عدد پستول اور 3 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی 550 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، تفتیش کے دوران ملزمان نے اے ٹی ایم سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں سے رقم چھیننے اور مختلف کمپنی کی گاڑیوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔