نوازشریف کب وطن واپس آئیں گے؟؟؟۔۔۔پرویز رشید کا بڑا بیان

Dec 13, 2021 | 18:25:PM
،نواز شریف کی واپسی پرویز رشید ، ایکسکلوژو انٹرویو
کیپشن: پرویز رشید کا ایکسکلوژو انٹرویو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔
مسلم لیگ نے اہم رہنما نے کہاکہ نواز شریف کو عمران خان کے فاشسٹ روئیے کے باعث ن لیگ نے وطن آنے سے روکدیاہے۔ نواز شریف موجود ہ حکومت کے خاتمے تک پاکستان نہیں آئیں گے۔ 
 پرویز رشید نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ سینئر ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کس بنیاد پر نواز شریف کی واپسی کا دعویٰ کیا ہے ن لیگ چاہتی ہے کہ نواز شریف ابھی لندن میں قیام کریں۔ اس حوالے سے جب بھی کوئی نیاموقف ہوا عوام کے ساتھ شئیر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نوازشریف پہلے بھی تین دفعہ عدالت کے آگے سرینڈر کرچکے ہیں مگر فیصلہ سنانے والے ججز کی جانب سے انکشافات نے پارٹی کو مجبور کیا کہ میاں صاحب کو وطن سے باہر رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شازیہ منظور کے گانے پر علیزے شاہ کا زبردست ڈانس۔۔۔آخر میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا؟ویڈیو وائرل
کسی کو ملک کے عدالتی نظام سے کوئی شکایت نہیں مگر مختلف ججز کی جانب سے کئے جانے والے درجنوں انکشافات نظر انداز نہیں کئے جاسکتے ، ان ججز نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ، سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی برطرفی کے متعلق انکشافات کئے اسی طرح سابق جج ارشد ملک نے بھی کچھ انکشافات کئے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا بیان حلفی سامنے آیا۔ اس سب کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر کی چھٹیاں کب دی جائیں؟ حکومت کا نئی تجویز پر غور۔۔۔طلبا کیلئے پریشان کن خبر