بچوں کی سکول وین پر  فائرنگ۔۔

Dec 13, 2021 | 16:34:PM
بچوں کی سکول وین پر فائرنگ ڈرائیور زخمی
کیپشن: سکول وین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی اڈیالہ روڈ ڈھوک راجگان میں بچوں کی سکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق  فائرنگ سے  سوار بچے محفوظ رہے۔  زخمی ہونے والے ڈرائیور کو پیٹ میں چار گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،  ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟۔۔طلباکیلئے اہم خبر آگئی

پولیس کا کہنا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا،آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر فائرنگ سے سکول وین کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کا معاملہ, ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ وین ڈرائیور سے ذاتی دشمنی کی بناء پر پیش آیا، وین میں تمام طلباء محفوظ رہے، تحقیقات جاری۔ ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیاجائے گا۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،  آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم بھی دے دی۔

 تھانہ صدر بیرونی پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے ابتدائی طور پر معاملہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا ڈھچکا۔۔ کن اہم بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا