منی بجٹ کی تیاریاں ۔۔کون سی اشیاء مہنگی ہوں گی؟

Dec 13, 2021 | 15:02:PM
منی بجٹ کی تیاریاں کون سی اشیا مہنگی ہونگی
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹور فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے منی بجٹ کے ذریعے سینکڑوں اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجاویز تیار کر لیں۔  کتابوں سمیت درجنوں اسٹیشنری آئیٹمز ، پولٹری مصنوعات، انڈے ،گوشت ، سبزیاں ، پھل اور دالوں اور الیکٹرانکس مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا ۔

 تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ کے ذریعے عوام کو دی جانے والی 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے بعد  منی بجٹ کے ذریعے سینکڑوں اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟۔۔طلباکیلئے اہم خبر آگئی

 ذرائع کے مطابق  ایسی سینکڑوں اشیاء جن پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے ان پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کے علاقوہ درجنوں الیکٹرانکس مصنوعات ،سولر پینلز ، ایل ای ڈی بلب ، سولر ٹارچ ، لالٹین سونے ، چاندی ، جیولری اور قیمتی جواہرات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا کر ریونیو بڑھایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا ڈھچکا۔۔ کن اہم بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے لنڈے کے کپڑے اور جوتوں ، جانوروں کی خوراک ، پولٹری فیڈ اورٹریکٹرز سمیت کئی زرعی مشینری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ۔