سانحہ سیالکوٹ۔۔ سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت 

Dec 13, 2021 | 13:10:PM
مشتعل ہجوم،سیالکوٹ ، سری لنکن شہری ، ہلاکت ، کیس ، انسداد دہشتگردی عدالت
کیپشن:  سری لنکن شہری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشتعل ہجوم کی جانب سےسیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آ گئی، انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید 18 ملزموں کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ واقعہ کے مزید 18 مرکزی ملزموں کو گوجرانوالہ کی اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزموں کو 28 اگست تک پولیس کے حوالے کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیںلاش کی بےحرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار
 خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کر دیا تھا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا،انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے 

یہ بھی پڑھیں: شادی میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا.. مخالفین نے ایسا بدلہ لیا کہ دل دہل جائے