سانحہ سیالکوٹ۔۔ لاش کی بےحرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار

Dec 07, 2021 | 10:07:AM
 پنجاب، پولیس،ملزم،راولپنڈی، فیکٹری ورکرز
کیپشن: سری لنکن شہری جبکہ دوسری جانب ملزم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشتعل ہجوم کی جانب سےسیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آ گئی، پولیس نے تشدد اور لاش جلانے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم امتیاز عرف بلی کوپکڑلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزم امتیاز عرف بلی سری لنکن منیجر پر تشدد اور لاش کی بے حرمتی میں شامل تھا اور  اسے راولپنڈی جانے والی بس سے گرفتار کیا گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید 8 مرکزی ملزموں کوبھی گرفتار کر لیاگیا ہے جس کےبعد زیر حراست ملزموں کی تعداد 131 ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ تحقیقات کے مطابق زیر حراست 26 ملزموں کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز بھی کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کر دیا تھا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا،انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے۔
 یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ ۔۔منیجر نے ملازمین سے آخری بار کیا کہا؟ اہم بات سامنے آ گئی