تاریخ رقم، جعلی تبدیلی دفن، مریم نواز

Dec 13, 2020 | 19:54:PM
تاریخ رقم، جعلی تبدیلی دفن، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی کا آغاز مینار پاکستان سے شروع ہوا تھا، آج اسی تبدیلی کو ہمیشہ کےلئے دفن کر دیا۔ لاہوریوں نے عوام دشمن حکومت کو مینار پاکستان کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ہے۔
مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران فرعون کے لہجے میں کہتے تھے مینارپاکستان بھرکردکھاؤ، مینار پاکستان کے گردونواح کی سڑکوں پر عوام ہی عوام ہیں ،ہزاروں لوگ پنڈال میں نہیں آسکے،کہتے تھے کرسیاں دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کریں گے ،تم اپنی کرسیاں اپنے پاس رکھو،ہمیں ضرورت نہیں،سخت سردی میں آنےوالوں کوسلام پیش کرتی ہوں،لاہورچاروں صوبوں کوجوڑےگا، لاہورمیں ایک نہیں درجنوں جلسے ہوچکے ہیں، لاہوریوں نے مینارپاکستان کے سائے تلے تاریخ رقم کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خدائی لہجے میں کہتے تھے این آراونہیں دوں گا،کامیاب تحریک دیکھ کرخوداین آراومانگ رہے ہیں،آٹااورچینی مہنگی کرنے والے کواین آراونہیں ملے گا،کارکنوں سے ماسک پہن کرجلسے میں آنے کی درخواست کی تھی،مجھے کارکنوں کی زندگی اورصحت بہت عزیز ہے،کوروناسے زیادہ خطرناک موجودہ حکومت ہے،موجودہ دورمیں ملکی ترقی،چینی،گندم اورآٹاقرنطینہ ہوگیاہے،تابعدار!آپ کو اپوزیشن اورقوم اچھی طرح جان چکے ہیں،تابعدار!آپ کو اپوزیشن اورقوم اچھی طرح جان چکے ہیں،سرکاری ملازم آپ کوجان گئے جن کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا،بجلی،گیس کے ہزاروں روپے بل دینے والے آپ کوجان گئے ہیں،عوام جانتے ہیں مینارپاکستان پرآپ کاجلسہ کس نے کرایاتھا؟۔
مریم نواز نے کہاکہ 2013کے الیکشن میں آپ کوعبرتناک شکست ہوئی تھی،دھاندلی سے مجھے اورنوازشریف کوالیکشن سے باہرکرایا،آپ کودھاندلی اورفکس میچ کے بعدحکومت دی گئی ،کہتے تھے حکمران چوری کرے توقیمت عوام کواداکرناپڑتی ہے،کہتے تھے سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں،طلباسے سکالرشپ واپس لے لیے گئے،ینگ ڈاکٹرز،اساتذہ اورلیڈی ہیلتھ ورکرزسڑکوں پرہیں،صحت کاوعدہ کیالیکن ایک نیاہسپتال نہیں بنا،کے ٹی ایچ میں7کورونامریض آکسیجن نہ ملنے پرجان سے گئے،سٹریچراوروہیل چیئرکی 20 روپے فیس الگ سے دیناہوگی،کہاگیاکسی سے بھیک نہیں مانگوں گا۔
نائب صدرمسلم لیگ نے کہاکہ دنیانے دیکھاموجودہ دورمیں قرضوں کے ریکارڈبن گئے،ملک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا،بڑے لوگوں کوقانون کے نیچے لانےکادعویٰ کیاگیا،پشاورمیٹروبس چلتی کم اورجلتی زیادہ ہے،سپریم کورٹ نے کہابلین درخت کہاں لگائے گئے؟،حکومت کی کارکردگی کچھ نہیں سکینڈل ہی سکینڈل ہیں،عوام آپ سے پائی پائی کاحساب لیں گے،پولیس کوغیرسیاسی کرنےکادعویٰ کیاگیا،بہنوئی کے پلاٹ کی خاطرکتنے آئی جی تبدیل کئے۔