عمران خان سے ملاقات!وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچ گئے 

Aug 13, 2026 | 16:26:PM
عمران خان سے ملاقات!وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچ گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول کیساتھ اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ 

اڈیالہ جیل میں اسیر  پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے آج ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ پہنچیں ہیں تاہم وزیر اعلی کے پی کے کو اڈیالہ روڈ پر فیکٹری ناکے پر روک دیا گیا۔ 

پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ روڈ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات, دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال