فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات, دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

Aug 13, 2026 | 16:16:PM
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات, دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال
کیپشن: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے  ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ  نے ملاقات کی، ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان ناروے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی،ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا.

آئی اسی پی آر نے بیان میں کہا کہ نارویجئین وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا،پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  حج 2027،پاکستانیوں کیلئے خوشخبری!