7 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بغیر وجہ ڈیلیٹ

Aug 13, 2026 | 13:31:PM
 7 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بغیر وجہ ڈیلیٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں، یہ اکاؤنٹس 16 سال سے کم عمر بچوں کے تھے، کمپنی کے مطابق یہ قدم اُس قانون کی پاسداری کے لیے اٹھایا گیا ہے جس کے تحت کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 میٹا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے اِس سال جون کے درمیان انسٹاگرام کے 4 لاکھ 62 ہزار اور فیس بک کے 2 لاکھ 94 ہزار مشکوک اکاؤنٹس کو معطل کیا گیا،کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کی نشان دہی کے لیے اے آئی کی مدد لے رہی ہے، اس نظام کے ذریعے صارف کے پروفائل اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، جیسے کہ سالگرہ کے مبارکباد والے پیغامات یا سکول کی کلاسوں کا ذکر، تاکہ عمر کا اندازہ لگایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:امریکہ میں اُلوؤں کو بھگانے کا انوکھا طریقہ

آسٹریلیا کی حکومت نے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر یہ قانون نافذ کیا تھا، تاہم سرکاری اعداد و شمار اور آزادانہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ ہونے کے ابتدائی تین مہینوں میں بھی 16 سال سے کم عمر 80 فیصد سے زائد بچے کسی نہ کسی طریقے سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے رہے۔

دوسری جانب آسٹریلین انٹرنیٹ ریگولیٹراتھارٹی ان سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے جن کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ انہوں نے پابندی کو نافذ کرنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کیے۔