عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

Aug 13, 2026 | 11:01:AM
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں جمعرات کے روز کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے قبل قیمت دو ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، سرمایہ کار امریکی افراطِ زر میں کمی کے بعد ہونے والی تیزی کے بعد محتاط ہوگئے ہیں اور اب امریکی پروڈیوسر پرائس انڈیکس (PPI) کے اعداد و شمار کا انتظار کر رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,381.53 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ کاروباری سیشن کے دوران یہ تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ 5 جون کے بعد کی بلند ترین سطح 4,440.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، امریکی گولڈ فیوچرز کی دسمبر ڈیلیوری کی قیمت بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,440.80 ڈالر فی اونس رہی۔

کے سی ایم ٹریڈز کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اعداد و شمار کے بعد سونے کی قیمت میں تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ فی الحال استحکام کے مرحلے میں ہے،سرمایہ کار آئندہ PPI ڈیٹا سے مزید سمت کا تعین کرنا چاہتے ہیں۔

رواں ماہ اب تک سونے کی قیمت میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، حالیہ کمزور امریکی معاشی اعداد و شمار کے باعث سرمایہ کاروں نے امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات کم کردی ہیں۔

امریکی محکمہ محنت کے مطابق جولائی میں صارف قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 3.4 فیصد اضافہ ہوا، جو جون کے 3.5 فیصد کے مقابلے میں کم ہے اور ماہرین کی توقعات کے عین مطابق ہے، اس کے بعد ستمبر کے اجلاس میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے امکان کو کم سمجھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی :آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیارا وطن پاکستان ریلیز

مارکیٹ کے مطابق ستمبر میں شرح سود میں اضافے کا امکان اب تقریباً 40 فیصد رہ گیا ہے، جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ امکان تقریباً 54 فیصد تھا۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی یا اضافے کے امکانات میں کمی عموماً سونے کے لیے مثبت ہوتی ہے، کیونکہ کم شرح سود کی صورت میں بغیر منافع والے اثاثے سونے کو رکھنے کی لاگت کم ہوجاتی ہے۔

دریں اثنا دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی اسپاٹ قیمت 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 65.09 ڈالر فی اونس رہی، پلاٹینم 0.8 فیصد کمی سے 1,741.96 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.9 فیصد کمی کے بعد 1,357.29 ڈالر فی اونس پر آگیا۔