ایران پر پابندیوں کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا اقوام متحدہ کو خط

Aug 13, 2025 | 20:40:PM
ایران پر پابندیوں کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا اقوام متحدہ کو خط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ اگر ایران اگست کے آخر تک مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہتا ہے تو وہ اس کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ای تھری کے نام سے جانے جانے والے تینوں ممالک کااقوام متحدہ کو خط میں کہنا ہے کہ اگر ایران مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کرتا تو وہ ’اسنیپ بیک‘ میکانزم متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں جس کا مطلب ہے کہ سابقہ پابندیاں بحال کر دی جائیں گی۔

ای تھری مُمالک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ انھوں نے مذاکرات کے لئے ڈیڈ لائن کو اگست کے آخر تک بڑھانے کی پیش کش کی تھی جس پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ایران کے قانون ساز منوچہر موتاکی نے کہا ہے کہ اگر نئی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو ایرانی پارلیمنٹ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے۔
ای 3 کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھا جانے والا یہ خط گزشتہ ماہ ترکی کے شہر استنبول میں ایرانی سفارتکاروں اور وفود کے درمیان ابتدائی مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اقوام متحدہ اور اس کے سربراہ انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں تین وزرائے خارجہ فرانس کے جین نوئل باروٹ، برطانیہ کے ڈیوڈ لیمی اور جرمنی کے جوہان واڈیفل نے کہا ہے کہ ’اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضامند نہیں ہوتا تو وہ اس پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔