اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ:مستحق افراد کو 15 لاکھ بلاسود قرض ملے گا

حکومت نے بلاسود قرضوں کیلئے 198 ارب 4 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی ڈیمانڈ کردی

Aug 13, 2025 | 15:51:PM
اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ:مستحق افراد کو 15 لاکھ بلاسود قرض ملے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت نے 5 لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دینے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے بلاسود قرضوں کیلئے 198 ارب 4 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ڈیمانڈ کردی۔
پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبہ مزید وسعت اختیار کرے گا،بلاسود قرضوں کیلئے 198 ارب 4 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ڈیمانڈ کردی گئی  ہے جس کی سمری محکمہ ہاؤسنگ نے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی
حکام کے مطابق رواں مالی سال میں کم بجٹ مختص ہونے کے باعث سپلیمنٹری گرانٹ مانگی گئی ہے،او ڈی پی بلاک سے فنڈز کے اجرا ءکی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق مستحق افراد کو 15 لاکھ روپے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا،منصوبے کی توسیع سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پروگرام کا دائرہ کارمزید بڑھایا جائے گا۔