تین سابق اراکین اسمبلی کی نا اہلی کے خلاف درخواستوں پر نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے تین سابق اراکین اسمبلی کی نا اہلی کے خلاف درخواستوں پر نوٹس جاری کردئیے۔
جسٹس خالد اسحاق نے درخواستوں پر دوبارہ سماعت کی،سابق ایم پی اے احمد خان بچر ، جنید افضل ساہی اورسابق ایم این اے احمد چٹھہ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ شہزاد شوکت سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا عدالتی معاونت کے لیے پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائزر عمران عارف بھی عدالتی معاونت کے لیے پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو 27 اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 اگست کے لئے ملتوی کردی۔