پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔
جیل حکام نے اعجاز چوہدری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کردیاہے۔
وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کا وزن اب تک 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور ہسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرانے کیسوں کو نمٹانے کے لیے ماتحت عدالتوں میں ماڈل کورٹس قائم
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں،22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔