عالمی منڈی میں سونا مہنگا، ملکی سطح پر قیمتیں مزید گر گئیں

Aug 13, 2022 | 21:24:PM
عالمی منڈی، سونا مہنگا، ملکی سطح، قیمت میں مزید کمی،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملکی سطح پر قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے پر سونا مزید سستا ہوگیا، ایک تولہ سونا 500 روپے کمی سے 1 لاکھ 38 ہزار 500 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونا 429 روپے کمی سے 1 لاکھ 18 ہزار 741 روپے کا ہوگیا ۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر اور اماراتی درہم سستاہونے پر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گیپگو ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان