جمیکا ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں217 رنز  پرآؤٹ

Aug 13, 2021 | 09:05:AM
جمیکا ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں217 رنز  پرآؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانیوالی ٹیسٹ سیریز کےپہلے ٹیسٹ میچ  کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 217 رنز  پرآؤٹ۔ ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز میں دو کھلاڑی صرف  2 رنز پر آؤٹ۔

تفصیلات کے مطابق جمیکا میں کھیلے جانیوالےپہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان کی جانب سے اوپنر  بلے باز جلد آؤٹ ہوگئے،عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز  بنائے، اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 40 اورفواد عالم نے  56 رنزبنائے۔ویسٹ انڈیز کی بالرز  جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمار روچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی پہلی اننگز  میں اچھا آغاز نہ کیا اور اس کے دو کھلاڑی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: موذی وبا کورونا سے مزید 79افراد جاں بحق،4619 نئے کیسز رپورٹ