وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن سعد سکندر خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ عدیل رضا کو بطور ڈپٹی سیکریٹری وزارت صحت خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن علی سفیان کو او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا کر ان کی خدمات اٹیچمنٹ کی بنیاد پر پاکستان ورچول ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں، دریں اثناء ساجد خان ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن، مرید حسین جسرا ڈپٹی سیکریٹری دفاع ڈویژن اور عبدالرحیم خان ڈپٹی سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔
مزید برآں پولیس سروس، گریڈ 18 کے عاطف امیر کا وفاقی پولیس سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر فرحان احمد چوہدری کا اقتصادی امور ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ناویرا فاروق کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا حکومت کو واپس کی گئی ہیں اور سیکشن افسر محمد ریاض کا اوورسیز پاکستانی ڈویژن سے ورکرز ویلفیئر فنڈ، سیکشن افسر بلال الیاس کا بیورو آف امیگریشن سے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے اور سیکشن افسر آئی ٹی ڈویژن امجد علی خان کی خدمات یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔