سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے جاسوسی کرنیوالے 3 افراد کو گرفتار کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سکیورٹی اداروں نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ’را‘ کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزمان کا تعلق نارووال ، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نےاعتراف کیاکہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پرخواتین اور رقم کاجھانسہ دیکرحساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی جب کہ ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں سے نجات؟ حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ’را‘ سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے، ملزمان کےخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج،قانونی کارروائی کےبعد سزائیں سنادی گئیں۔