معاہدےپرپہنچنےکیلئےامریکاکوآمرانہ رویہ ترک کرناہوگا:ایرانی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی صدر مسعودپزیشکیان نےایکس پر جاری بیان میں کہا کہ معاہدےپرپہنچنےکیلئےامریکاکوآمرانہ رویہ ترک کرناہوگا۔
اسلام آبادمیں ہونےوالےحالیہ ایران امریکامذاکرات پرتبصرہ کرتےہوئےان کاکہناتھا، امریکااپناآمرانہ رویہ ترک کردےاورایرانی قوم کےحقوق کااحترام کرےتومعاہدہ عین ممکن ہے۔
اپنےبیان میں انہوں نےامریکاسےمذاکرات کرنےوالی ایرانی ٹیم کےسربراہ باقرقالیباف کوخصوصی طورپرخراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹرل کمانڈ کا آج سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرنے کا اعلان
دوسر ی جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام جلد آج کی موجودہ پیٹرول قیمتوں کو ترسیں گے موجودہ تیل قیمتوں سے لطف اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد بلاک ایڈ کے بعد آپ کو 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پیٹرول بھی سستا لگے گا۔
ایرانی اسپیکر نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وائٹ ہاؤس کے اردگرد موجود پیٹرول پمپس پر آج کے پیٹرول ریٹس لکھے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
قالیباف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ریاضیاتی فارمولا بھی شیئر کیا،جس کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ کشیدگی بڑھی تو تیل کی عالمی منڈی میں اس کے اثرات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔