حنا ربانی کھر کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Apr 13, 2023 | 23:27:PM
حنا ربانی کھر کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات سمر قند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے چوتھے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور روس کے باہمی مفاد کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور غذائی تحفظ میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

انہوں نے پرامن، مستحکم، خودمختار اور خوشحال افغانستان کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے قریبی مشاورت کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔ فریقین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مختلف اقتصادی اقدامات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔