پولیس کا گھر پر چھاپہ ، سکول و کالجز کی لڑکیوں سے مکروہ دھندا کرانے والا گینگ گرفتار

Apr 13, 2023 | 22:45:PM
پولیس کا گھر پر چھاپہ ، سکول و کالجز کی لڑکیوں سے مکروہ دھندا کرانے والا گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نجی کالونی میں واقع گھر پر پولیس کے چھاپے اور اس کےبعد سامنے آنے والی گرفتاریوں نے علاقہ مکینوں کے ہوش اُڑا دیئے ہیں ۔ 

تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر میرٹھ میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے پولیس کے انکشاف  نے علاقہ مکینوں کی ہوش اُڑا دیئے، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گھر کو ہوٹل بنایا گیا تھا اور ہوٹل میں فحش کام سرا نجام دیئے جاتے تھے،جس میں سکول اور کالجز کی کم سن لڑکیوں کو استعمال کیا جاتا تھا ۔ 

پولیس حکام کے مطابق ہوٹل منیجر کے موبائل سے لڑکیوں کی کئی تصاویر ملی ہیں جن کا تعلق سکولوں اور کالجوں سے ہے،  جنہیں آن ڈیمانڈ ہوٹلوں پر بلایا گیا جس کے عوض انہیں موٹی رقم بھی دی گئی، پولیس نے چھاپے کے دوران 2لڑکیوں کو برآمد بھی کرایا ہے۔

پولیس نے میرٹھ کے ٹی پی نگر تھانہ کے علاقے میں نجی کالونی کے گھر میں او یو ہوٹل کےقیام کی اطلاع پر چھاپہ مارا، حکام کےمطابق چھاپے میں خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہےجس میں ہوٹل مینیجر بھی شامل ہے جو کہ سارے کام سر انجام دیتا تھا۔