ایشیا کپ، پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا

Sep 12, 2023 | 23:37:PM
ایشیا کپ، پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٖیسک)بھارت نے اہم میچ میں  سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کب فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 214 رنز کے تعاقب میں 41.3 اوورز میں 172رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کیلئے اب سری لنکا کو ہرانا ہوگا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ 14 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا,لیکن پاکستانی فینز کو اب یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ 14 ستمبر کو کولمبو میں بارش میچ متاثر نہ کرے.

اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تو پھر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائےگی اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ سری لنکا فائنل کھیلےگا۔