انتخابی مہم کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر حملہ

Sep 12, 2021 | 20:12:PM
انتخابی مہم کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر انتخابی مہم کے دوران حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو پر اس وقت ایک شخص نے پتھر سے حملہ کیا جب وہ انتخابی مہم کے دوران عوام کے درمیان موجود تھے۔یہ واقعہ سنیچر کو ٹورنٹو کے شہر لندن میں پیش آیا اور وزیراعظم اس وقت بس میں سوار ہو رہے تھے۔اس حوالے سے خود وزیراعظم نے بتایا کہ انہیں پتھر کے کچھ ٹکڑے محسوس ہوئے تھے۔
وزیراعظم ٹروڈو پر پتھراؤ کی مذمت مخالفین نے بھی کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی جلسے جلوس میں کسی کا کوئی چیز پھینکنا اور لوگوں کو خطرے میں ڈالنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بننے کیلئے انتخابی مہم چلارہے ہیں اور اس بارانہیں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر پتھر سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت 25 سالہ شین مارشل کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادی میر پیوٹن اپنے محافظ کی جدائی پر رو پڑے