روسی صدر ولادی میر پیوٹن اپنے محافظ کی جدائی پر رو پڑے

Sep 12, 2021 | 19:15:PM
روسی صدر ولادی میر پیوٹن اپنے محافظ کی جدائی پر رو پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مضبوط اعصاب کے مالک روسی صدر ولادی میر پیوٹن ذاتی محافظ کی جدائی پر فرط جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔
ولادی میر پیوٹن کی سکیورٹی میں خدمات انجام دینے والے ایک روسی وزیر آرکٹک سول ڈیفنس مشقوں کے دوران بدھ کو ایک انسانی جان بچاتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے.

55 سالہ زینیچف وزیر برائے ایمرجنسی حالات تھے، نارلسک ایریا میں جاری سول ڈیفنس مشقوں کے دوران ایک روسی ٹی وی کے کیمرہ مین کو بچاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ذاتی محافظ کو الوداع کہنے کیلئے روسی صدر آخری رسومات میں موجود تھے اور وہ اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب وہ زینیچف کے تابوت سے سر رکھ کر رو پڑے۔صدر نے دو بار تابوت کو کھلوایا اور اپنا سر قریب رکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ ولادی میر پیوٹن کو جسمانی و اعصابی لحاظ سے مضبوط انسان سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے طالبان حکومت کوبڑی امداد کی پیشکش کردی