پارلیمنٹ کا اجلاس کل ہوگا ۔صدر خطاب کریں گے۔ اپوزیشن احتجاج کیلئے تیار

Sep 12, 2021 | 19:03:PM
 پارلیمنٹ کا اجلاس کل ہوگا ۔صدر خطاب کریں گے۔ اپوزیشن احتجاج کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس کل ( پیر) سہ پہر4بجے ہو گا،مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا قوی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے بعد چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا۔

 اجلاس میں چاروں صوبائی گورنرز، وزراءاعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان کو دعوت نامے جاری کئے گئے ،مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز سمیت اسپیکرز قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کو بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، آڈیٹر جنرل ، چیف الیکشن کمشنر سمیت آئینی اداروں کے سربراہ اور وفاقی سیکرٹریز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے مسلح افواج کے سربراہان پاکستان میں تعینا ت غیر ملکی سفیروں اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گے ہیں ۔ اجلاس میں مدعو کیے گئے معزز مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظامات کورونا ایس او پیز کے تحت کیے جائیں گے۔

کورونا وبا کے پیش نظر ارکان پارلیمنٹ کے مہمانوں اور سکیورٹی گارڈز کو پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی سہولت کے لئے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاو¿س تک خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی،صدر کے خطاب کے موقع پر اپوزیشن پہلے ہی احتجاج کا اعلان کرچکی ہے،پی ایم ڈی اے بل کے خلاف پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن بھی پریس گیلری سے واک آ ؤٹ کا اعلان کر چکی ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ سحرخان شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار۔۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل