بولڈ بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت کے باپ نے اعلان لاتعلقی کیوں کیا؟جانیے

Sep 12, 2021 | 18:49:PM
بولڈ بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت کے باپ نے اعلان لاتعلقی کیوں کیا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)اپنے والد سے کہہ دیا کہ آپ کیا مجھ سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے میں ہی آپ کے نام سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔یہ بات معروف ؒ  بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت نےایک انٹرویو کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں :اداکارہ سحرخان شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار۔۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ  جب انہوں نے فلموں میں آنے کا ارادہ کیاتو والد نے کہا تھا کہ "یہ فلموں میں جاکر خاندان کا نام بدنام کرے گی، میں اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، میں نے والد سے کہا کہ آپ میرے والد ہیں، میں آپ کی عزت کرتی ہوں، آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، لیکن میں آگے زندگی میں اپنے نام کے ساتھ اپنی ماں کا نام استعمال کروں گی۔ 

ان کا کہنا تھاکہ والد کی جانب سے خاندان کا نام بدنام کرنے کے الزام کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا تھا۔

یا د رہے کہ بالی وڈ فلموں کی بولڈ اداکارہ ملیکا شراوت  کا اصلی نام ریما لامبا تھا۔ جو انہوں نے بدل کر ملیکا شراوت رکھ لیا تھا۔