عوام  کنٹونمنٹ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں:شہباز شریف کی اپیل

Sep 12, 2021 | 12:48:PM
عوام  کنٹونمنٹ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں:شہباز شریف کی اپیل
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عوام سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے۔ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

 شہباز شریف  نے کہا کہ عوام کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پھرپور حصہ لیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں ،جھوٹے وعدوں اور دعووں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں، ووٹ ایک امانت ہی نہیں، آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے اور درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں۔ظالمانہ نظام سے نجات حاصل کرنے کےلئے عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے:بزدار