علی امین گنڈاپور کا بانی کے نامزد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان 

Oct 12, 2025 | 23:43:PM
علی امین گنڈاپور کا بانی کے نامزد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان  کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈاپور کل کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچے ہیں جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا ہے،گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھیجا، بانی پی ٹی آئی اور اپنی پارٹی کا وفادار ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں گے، اپوزیشن اپنا جوامیدوار بھی کھڑا کر لے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو عددی اکثریت حاصل ہے، بانی چیئرمین کے اراکین اُن ہی کے حکم کے مطابق اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین بانی کے حکم کے مطابق اپنے امید وار کو ووٹ دیں گے، میں کل بھی بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں ؛  افغان طالبان سے مذاکرات ختم نہیں ہونے چاہئیں ،جنگ مسئلہ کا حل نہیں؛شوکت بسرا