افغان طالبان سے مذاکرات ختم نہیں ہونے چاہئیں ،جنگ مسئلہ کا حل نہیں؛شوکت بسرا

علی امین گنڈاپور الزام ہی یہ ہے انہوں نے ٹارگٹ آپریشن کیخلاف افواج پاکستان اور حکومت کی مخالفت نہیں کی  ،قمر الاسلام راجہ

Oct 12, 2025 | 22:47:PM
افغان طالبان سے مذاکرات ختم نہیں ہونے چاہئیں ،جنگ مسئلہ کا حل نہیں؛شوکت بسرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ  افغان طالبان سے مذاکرات ختم نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں ۔

24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @ گفتگو کرتے شوکت بسرا نے کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں دہشت گردی اس لیے نہیں ہوئی کیونکہ ہم نے انہیں انگیج رکھا ہوا تھا۔ان کا مزید کہناتھا کہ 90 فیصد عوام اس وقت بانی پی  ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے  حکومت  کے نہیں  ۔

پروگرام میں موجود  مسلم لیگ کے رہنما قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور الزام ہی یہ ہے کہ انہوں نے ٹارگٹ آپریشن کیخلاف افواج پاکستان اور حکومت کی مخالفت نہیں کی  اس لیے  انہیں ہٹا دیا اور نیا وزیر اعلیٰ لا رہے ہیں۔

  پروگرام  میں بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار طاہر خان نے کہا کہ طالبان حکومت کو سوچنا چاہیے کہ جب انہیں ضرورت تھی کہ سفارت خانے کھلے ہوں تب بھارت کا سفارتخانہ بند تھا اور پاکستان کا سفارتخانہ کھلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:صبح سکول کھلیں گے یا نہیں؟ اہم اعلان ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: