کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق

Oct 12, 2025 | 21:41:PM
کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔

کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے5مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا ،۔مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے 6کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں،ملبے سے2مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس گئے تھے جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی:رہنما ن لیگ سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے