500 فیلڈ اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان منسوخ

Oct 12, 2025 | 19:46:PM
500 فیلڈ اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)محکمہ زراعت سندھ میں 500 فیلڈ اسسٹنٹس کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان منسوخ کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن سندھ نے سیکریٹری ایگریکلچر کو رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ 

ٹیسٹنگ سروس پر امتحانی عمل میں شفافیت کی خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق امیدواروں کو کاربن کاپی فراہم نہ کرنے سے شفافیت مشکوک ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق امتحان کے اختتام پر جوابات Key بھی فراہم نہیں کی گئی، سوالات مقررہ نصاب سے ہٹ کر اور غیر معیاری قرار دیئے گئے۔

نااہل امیدواروں کو بھی امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی، پیپرز کی تصاویر واٹس ایپ پر شیئر ہونے کی رپورٹس ملیں.

امتحان کے دوران موبائل فونز کے استعمال کے شواہد سامنے آئے، پی ٹی ایس حکام پر مبینہ رشوت کے الزامات بھی عائد سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں پی ٹی ایس کا امتحان منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی، ڈی جی کی سفارش پر پی ٹی ایس کا امتحان منسوخ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مصری صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مدعو کرنے پر وزیراعظم کل مصر جائیں گے