راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے خطرناک وار جاری
چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد میں ڈینگی کی تشخیص،کنفرم کیسز کی تعداد 948 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے خطرناک وار جاری ہیں اورچوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی جس کے بعدکنفرم کیسز کی تعداد 948 ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق سال 2025 میں اب تک 14 ہزار 148 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے،راولپنڈی میں ڈینگی کے 49 مریض ہسپتالوں میں زیرِ علاج، ہیں،تاہم ضلع راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق محکمہ صحت کی 1361 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں،اب تک 56 لاکھ 92 ہزار 88 گھروں کی چیکنگ مکمل ہوگئی ہے جن میں سے 1 لاکھ 80 ہزار 266 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق 15 لاکھ 71 ہزار 372 مقامات کی جانچ کی گئی جن میں سے 24 ہزار 292 مقامات پر لاروا برآمد ہوا،مجموعی طور پر 2 لاکھ 4 ہزار 558 لاروا تلف کیے گئے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کووڈ ویکسین سے کینسر کا دعویٰ، تحقیق کے بعد ساری حقیقت سامنےآگئی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 4502 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور1857مقامات کو ڈینگی کی خلاف ورزی پرسیل کیا گیا،3515 چالان اور 1 کروڑ 9 لاکھ 84 ہزار 507 روپے جرمانہ بھی عائدکیاگیاہے۔