جیل میں قیدمعروف گلوکارکی ساتھی قیدیوں نے جان لے لی

Oct 12, 2025 | 15:11:PM
جیل میں قیدمعروف گلوکارکی ساتھی قیدیوں نے جان لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بچوں سے زیادتی کے الزام پر جیل میں قید برطانوی گلوکار ایان واٹکنز قیدیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔
48 سالہ ایان واٹکنز مغربی یارکشائر کی جیل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے متعدد مقدمات میں 29 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
پولیس کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر جیل انتظامیہ کی جانب سے ایک قیدی پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم ابتدائی طبی امداد کے باوجود واٹکنز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرنے کے بعد بھی موسیقی سے جڑا رہنا چاہتا ہوں،ایڈ شیرن
جیل ذرائع کے مطابق ایان واٹکنز پر مبینہ طور پر ان کےساتھی قیدیوں نے حملہ کیا اور چاقو کے وار سے ہلاک کیا، ایان واٹکنز نے نومبر 2013 میں بچوں سے جنسی زیادتی، نوزائیدہ بچے کے ریپ کی کوشش اور بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے سمیت 13 الزامات قبول کیے تھے، جس کے بعد دسمبر میں اسے29 سال قید اور اضافی 6 سال نگرانی کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ جیل میں ان پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں تھا ،اگست 2023 میں بھی وہ ایک قیدی کے تشدد سے زخمی ہوئے تھے۔