جدہ سے لاہور آنے والی پروازکی کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)جدہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے471 نے دوران پرواز مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پرکراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرلی۔
کپتان نے مسافرکی طبیعت اچانک خراب ہونے پرہنگامی لینڈنگ کے لئے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اوراجازت ملنے پر جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
لینڈنگ کے بعد کپتان کی جانب سے فوری طور پر ڈاکٹر اورپیرا میڈیکل سٹاف طلب کرلیا گیالیکن جب ڈاکٹروں نے مسافر کا معائنہ کیا تو وہ انتقال کر چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پنک اسکوٹیز منصوبہ:حکومتِ سندھ نے سوشل میڈیا پر اسکیم کا نوٹس لے لیا
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا ۔
مسافر کی میت متبادل پرواز کے ذریعے لاہور روانہ کی جائے گی۔