موسم میں تبدیلی، صبح خشک اور رات میں خنکی ہونے لگی

Oct 12, 2025 | 13:10:PM
 موسم میں تبدیلی، صبح خشک اور رات میں خنکی ہونے لگی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی صبح کے وقت موسم خشک جبکہ رات میں خنکی محسوس ہونے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع صاف، دن بھر تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم و مرطوب رہےگا جبکہ شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہوئی ہے اور ہوائیں شمال مشرقی سمت سےچل رہی ہیں۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم کی صورتحال تبدیل ہوئی ہے اور موسم صبح میں خشک رہتا ہے جبکہ رات میں خنکی ہوتی ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پنک اسکوٹیز منصوبہ:حکومتِ سندھ نے سوشل میڈیا پر اسکیم کا نوٹس لے لیا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔