میشا شفیع ،عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کیلئے پر عزم

Oct 12, 2025 | 09:52:AM
میشا شفیع ،عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کیلئے پر عزم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکاراؤں میشا شفیع اور عروج آفتاب نے عالمی سطح پر پہچان قائم کرنے کے لیے اہم قدم اُٹھالیا۔

انہوں نے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے اپنے اپنے نئے البم و گانے انفرادی طور پر جمع کروا دیے۔

میشا شفیع نے اپنا پہلا سولو البم ’کھلنے کو‘ 3 کیٹیگریز کے لیے پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پشاوررنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ، اسٹیج اداکارہ منیبہ شاہ جاں بحق

 ان میں بیسٹ گلوبل میوزک البم، بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ انجینئرڈ البم (نان کلاسیکل) شامل ہے۔

 میشا کے مذکورہ 47 منٹ کے البم میں 11 گانے ہیں، جو ان کے کیریئر میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔

گانوں میں ہنٹنگ ساؤنڈ سکیپ، خود شناسی شاعری اور جذبات سے بھرپور دھنیں شامل ہیں۔

 دوسری جانب گریمی یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب نے بہترین ریمکسڈ ریکارڈنگ کیٹیگری کے لیے اپریل میں ریلیز ہونے والا ’رات کی رانی‘ کا ریمکس ورژن ’خرانگ بن‘ جمع کروایا ہے۔