نادرا میں جعلی دستاویزات سے افغانیوں کو فیملی ٹری میں شامل کیے جانے کا انکشاف 

Oct 12, 2023 | 14:30:PM
نادرا میں جعلی دستاویزات سے افغانیوں کو فیملی ٹری میں شامل کیے جانے کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے ادارے (نادرا) میں جعلی دستاویزات کی مدد سے افغانیوں کو فیملی ٹری میں شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا کی جانب سے افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر8 4 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں،چیئرمین نادرا نے کہا کہ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے جس وجہ سے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کیلئے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نا معلوم افراد گرلز ہاسٹل میں داخل،خوف و ہراس پھیل گیا، ویڈیو وائرل