سینٹری سٹور پر ڈکیتی،مالک لٹ گیا

Oct 12, 2023 | 10:54:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی) جی ٹی روڈ کالا گحراں کے قریب سینٹری سٹور پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جہاں 2 مسلح ملزمان سینٹری سٹور کے مالک سے ہانچ لاکھ روپے سے زائد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ڈکیتوں کو لوٹ مار کرتے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد بااسانی فرار یونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لیں گے۔