آئی جی پنجاب کا شہید سب انسپکٹر سرور کی بیوہ کو نوکری، رقم دینے کا اعلان

Oct 12, 2022 | 15:45:PM
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کی بیوہ کو نوکری اور نقدی رقم دینے کا اعلان کر دیا
کیپشن: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کی بیوہ کو نوکری اور نقدی رقم دینے کا اعلان کر دیا۔

آئی جی پنجاب عارف والا سے تعلق رکھنے والے شہید سب انسپکٹر کے گھر پہنچ گئے، جہاں فیصل شاہکار نے شہید سرور اکرم کے اہلخانہ، بیوہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب نے شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کے کم سن بیٹے کو گود لیا اور پیار کیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ شہید ہمارا اثاثہ ہے، شہید سب انسپکٹر کے ورثہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سب انسپکٹر کی اجرت اور بہادری کو پنجاب پولیس خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ میں سب انسپکٹر سرور اکرم نے جام شہادت نوش کیا۔