وز یر آباد میں بد بخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا۔۔جرم پرپردہ ڈالنے کی خاطر گھنائونا اقدام

Oct 12, 2021 | 22:52:PM
باپ،جوئے،میں،بیٹی،ہارگیا،وزیرآباد
کیپشن: جوا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بیٹیاں اللہ کی خا ص رحمت ہو تی ہیں مگروز یر آباد میں  زمانہ جاہلیت کی یا د تا زہ ہو گئی جس میں سنگدل بد بخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ وائیانوالی کا رہائشی طارق محمود جوا کی لت میں مبتلا ہے جس نے اپنی 22سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طور پر 50سالہ امجد فاروق کے آگے جوا میں ہار دیا اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کا زبردستی نکاح بھی 50 سالہ ساتھی جواری سے کر دیا۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی زبردستی اس لڑکی کو گاڑی  میں ڈال کر لے گئے جب کہ متاثرہ لڑکی پر تشدد بھی کیا ۔لڑکی کی ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا مگر کسی بھی ملز م کی گرفتا ری سامنے نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار ختم ۔۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ سےمتعلق اہم خبر